اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس کی روایتی نشست پر بی جے پی کی بادشاہت - پارلیمانی سیٹ

چھتیس گڑھ میں ضلع جشپور سے متصل پڑوسی ریاست اڑیسہ کی سندرگڑھ پارلیمانی سیٹ پر ایک زمانے تک کانگریس کا قبضہ رہا ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Mar 26, 2019, 1:51 PM IST

تاہم گزشتہ پانچ انتخابات میں سے چارمیں اس سیٹ پر جیت درج کر کے بی جے پی نے یہاں اپنی بادشاہت قائم کر لی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2014 کے عام انتخابات میں مودی لہر میں بی جے پی اڑیسہ کی 21 پارلیمانی سیٹ میں سے صرف سندرگڑھ سیٹ ہی جیت پائی تھی، جبکہ باقی 20 سیٹیں بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) نے اپنے نام کی تھی۔
تاریخی حقائق کے مطابق سندرگڑھ میں راج شاہی خاندانوں کی حکمرانی رہی اور 1948 تک یہ گنگ پور ریاست کی راجدھانی رہی۔ قبائلی اکثریتی علاقہ ہونے کی وجہ سے سندرگڑھ لوک سبھا سیٹ درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص ہے۔
سنہ 1952 میں پہلے عام انتخابات میں کانگریس نے جیت کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد 1957 اور 1962 میں گنتنتر پریشد نے مسلسل جیت درج کی اور 1967 میں سوتنترپارٹی نے انتخاب جیتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details