رائے پور: چھتیس گڑھ میں کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کے پیش نظر دارالحکومت رائے پور کے انڈور اسٹیڈیم میں عارضی طور پر کوڈ ہسپتال بنایا گیا ہے جہاں سے لگاتار لاپرواہی کی خبریں موصول ہورہی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں ایک نوجوان اپنے والد کے علاج کے لئے مدد کی درخواست کررہا ہے۔ ویڈیو میں ایک ناراض نوجوان کہہ رہا ہے کہ 'میرے والد تکلیف میں ہیں۔' میں ہاتھ جوڑ رہا ہوں، لیکن کوئی دیکھنے نہیں آرہا ہے۔ میں کہہ رہا ہوں کہ ڈاکٹر دوا تجویز کریں، میں لاؤں گا، لیکن کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے، 'جب وہ مر جائیں گے تو ان کا علاج کیا جائے گا؟' اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہورہے ہیں۔
انڈور اسٹیڈیم میں چلنے والے کوویڈ کیئر ہسپتال میں 250 افراد کا علاج کیا جارہا ہے جس میں سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اور مسلسل لاپرواہی کی شکائتیں آرہی ہیں۔