اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماؤنوازوں کے ساتھ تصادم، ایک جوان ہلاک

چھتیس گڑھ کے نارائن پور ابوجھاماڑ علاقے میں آج صبح پولیس کیمپ پر ماؤنوازوں نے اچانک حملہ کردیا۔ اس حملے میں چھتیس گڑھ آرمس فورس کا ایک جوان ہلاک ہوگیا۔

A army man was killed in a clash with Maoists
ماؤنوازوں کے ساتھ تصادم، ایک جوان ہلاک

By

Published : Jul 27, 2020, 2:15 PM IST

بستر رینج کے پولیس انسپیکٹر جنرل سندر راج پی نے بتایا کہ صبح کریاموٹا چھتیس گڑھ آرمس فورس کا جوان جتیندر گاؤڑے سنتری ڈیوٹی میں تعینات تھا، دور سے نکسلیوں نے سنتری پر نشانہ لگایا، دو گولی چلائی اور گولی سنتری کے سر پر لگی جس سے وہ جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ چھتیس گڑھ آرمس فورس کا کیمپ دنتے واڑہ اور نارائن پور کے درمیان خطرناک جنگل میں بارسور پلی راستے پر واقع ہے۔

سندر راج نے بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس، کیمپ کے باہر سرچنگ پر نکلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details