اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں 9ویں سے 12ویں تک کی تعلیم 15 فروری سے شروع - اردو نیوز چھتیس گڑھ

چھتیس گڑھ میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسیز پندرہ فروری سے شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ریاستی کابینہ کی طرف سے آج اس بارے میں کئے گئے فیصلے کے بعد اسکول محکمہ تعلیم کو اس بارے میں ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

9th to 12th classes will start from february 15 in chhattisgarh
چھتیس گڑھ میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسیز پندرہ فروری سے شروع ہوں گی

By

Published : Feb 13, 2021, 10:10 PM IST

ہدایت کے مطابق ریاست کے تمام اسکولوں کی نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسیز 15 فروری سے شروع کرنے کی اجازت اس شرط پر دی جاتی ہے کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی طرف سے کووڈ۔19 انفیکشن سے بچاؤ کے سلسلہ میں وقفہ وقفہ سے جاری تمام رہنما ہدایات پر لازمی طورپر عمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

دارالعوام دیوبند میں سال اول سے چہارم تک کی تعلیم جلد شروع

ہدایت کے مطابق اگر کسی طالب علم میں سردی، زکام، بخار یا کورونا کی دیگر علامات نظر آتی ہیں تو ایسے طالب علم کو کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جائے اور فوری طورپر کورونا کی جانچ کرانے کا مشورہ دیا جائے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details