ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتے واڑہ میں لون وراتو مہم کے تحت چار انعامی ماؤنوازوں سمیت آٹھ ماؤنوازوں نے ایس پی ابھیشیک پلو کے سامنے سرینڈر کیا۔
اس تعلق دانتےواڑہ کے پولیس افسران نے بتایا کہ 'ضلع میں نکسل خاتمہ مہم چلائی جارہی ہے، جس کے تحت مختلف نکسل تنظیم میں شامل ماؤنوازوں نے سرینڈر کیا ہے۔ اس مہم کے تحت اب تک 67 انعامی سمیت 248 ماؤنوازوں نے سرینڈر کیا ہے۔
ایس پی ابھیشیک پلو نے بتایا کہ سرینڈر کرنے والے ماؤنوازوں میں بھیرم گڑھ ایریا کمیٹی کے پلاٹون نمبر 13 کے ممبر سریش اویامی، کٹیکلیان ایریا کمیٹی کے جوگا مانڈاوی، بھیرم گڑھ ایریا کمیٹی میں کام کرنے خواتین کے ساتھ دیگر ممبران شامل ہیں۔ یہ تمام ماؤنواز تنظیم میں رہ کر پولیس جوانوں پر حملہ آتش زنی توڑ پھوڑ جیسے واقعات کو انجام دیتے تھے۔
چھتیس گڑھ حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مہم کے تحت سرینڈر کرنے اور معاشرے سے جڑنے والے نکسلیوں کو انتظامیہ کی جانب سے 10۔ 10 ہزار کی رقم فراہم کی گئی ۔
مزید پڑھیں:
مالدہ: 11 لاکھ روپے اور ڈرگس کے ساتھ دو افراد گرفتار
واضح رہے کہ سرینڈر کئے ہوئے نکسلیوں میں شامل سریس آیامی جوگا منڈاوی، پردیپ کواسی، اور سولے کواسی پر چھتیس گڑھ حکومت نے ایک ایک لاکھ کا انعام رکھا تھا، یہ نکسلی سال 2015 اور 2020 میں ہوئے کئی واردات میں شامل ہیں۔