اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہویں کے طالب علم نے ماسک بناکر تقسیم کیے

ماؤ نوازوں سے متاثرہ علاقے میں ایک 17 برس کے لڑکے نے خود ماسک بناکر عوام میں تقسیم کیے، تاکہ کوروناوائرس سے بچا جاسکے۔

بارہویں کے طلبا نے ماسک بناکر تقسیم کیے
بارہویں کے طلبا نے ماسک بناکر تقسیم کیے

By

Published : Mar 26, 2020, 7:50 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کانکیر کے بڑگاؤں علاقے میں ایک 17 برس کے لڑکے کی جانب سے لوگوں کو بیدار کرنے کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جہاں بارہویں کلاس میں پڑھنے والے سوربھ بڑھئی نے عوام کو کوروناوائرس سے بچانے کے لیے ایک ماسک بنایا ہے، تاکہ لوگ اس وبا سے اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکیں۔

بارہویں کے طلبا نے ماسک بناکر تقسیم کیے

واضح رہے کہ ملک گیر پیمانے پر کورونا وائرس سے افراتفری کا ماحول ہے، وہیں جان لیوا اس وبا سے بچنے کے لیے بنے ماسک اور ہینڈ واش کی کمی سے پورا ملک جوجھ رہا ہے، عالم یہ ہے کہ عوام تو دور ڈاکٹرز کے پاس بھی یہ سامان مہیا نہیں۔

چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست میں بغیر ماسک لگائے نکلنے کی ایڈوائزری جاری کردی ہے، لیکن زیادہ تر مقامات پر ماسک اور سینیٹائیزر مہیا نہیں ہیں

چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست میں بغیر ماسک لگائے نکلنے کی ایڈوائزری جاری کردی ہے، لیکن زیادہ تر مقامات پر ماسک اور سینیٹائیزر مہیا نہیں ہیں۔

نکسلوں سے متاثر علاقے میں ایک 17 برس کے لڑکے نے خود ماسک بناکر عوام میں تقسیم کیے، تاکہ کوروناوائرس سے بچا جاسکے

واضح رہے کہ سوربھ نے اب تک 100 سے زائد ماسک بنائے ہیں، سوربھ نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اگر بہت اہم ہو تو وہ ماسک پہن کر ہی گھر سے نکلیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details