بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج بھوپال گیس متاثرین کے لیے کام کر رہی چار تنظیموں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ریاستی کانگریس حکومت کو اپنے مطالبات پیش کیے اور اس پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
پریس کانفرنس میں سمبھاونا ٹرسٹ کی کنوینر رچنا ڈھینگرا نے میڈیا کو بتایا کی ہمارا مطالبہ ہے ریاست کی نئی حکومت گیس متاثرین کو ان کا حق دے۔
انہوں نے گیس متاثرین کے لیے اضافی معاوضے کی بات کہی۔ ساتھ ہی گیس حادثے کی وجہ سے ہوئی اموات اور بیماریوں کے علاج ومعالجے نیز سپریم کورٹ میں اگلے مہینے کی سماعت سے پہلے اس پر اکیشن لے کیونکہ لیڈران نے کہا کی بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے بھوپال کے ہر متاثرہ خاندان کو 5 لاکھ روپے دلوانے کا وعدہ کیا ہے لیکن مرکزی اور صوبائی کی حکومت کے ذریعے سپریم کورٹ میں گیس حادثے میں ہوئی اموات اور بیماریوں کے اعداد و شمار غلط پیش کیے۔