گوئل نے اپنے دفتر میں انڈونیشیا کی تجارت کی وزیر انگاتياستو لوکیتا سے ملاقات کی اور کہا کہ انڈونیشیا کو بھارتی بھینس کے حلال گوشت کو آزاد اور براہ راست برآمد کرنے کی اجازت دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 'انڈونیشیا کے کاروباریوں کو بھارتی بھینس کے حلال گوشت کی درآمد کی اجازت ملنا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی طرح کا کوٹہ یا پابندی نہیں ہونا چاہیے۔'
انڈونیشیا کی وزیر لوكيتا نے کہا کہ 'رجسٹرڈ کاروباریوں کی درآمد ۔ برآمد پر کوئی پابندی نہیں ہو گی لیکن گوشت کے معیار سے سمجھوتہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ میٹنگ میں تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔
گوئل نے لكيتا سے بھارت کے ساتھ کاروبار میں خسارے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ سنہ 19 ۔ 2018 میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں بھارت کا تجارتی خسارہ 10.57 ارب ڈالر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا توازن برقرار رکھنے کے لیے انڈونیشیا کے لیے بھارت سے درآمد بڑھانے کی ضرورت ہے۔'