وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بدھ کو خانصاحب علاقے کے لانی لب گاؤں میں ایک 18 سالہ لڑکے کی لاش اس کے کمرے کے چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔
مزکورہ نوجوان کی شناخت 18 سالہ لانی لب کے بشیر احمد ڈینڈا کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بشیر احمد کو محمد شفیع نامی ایک مقامی شخص نے گود لیا تھا۔