بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں پیر کے روز جواں سال نوجوان کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔اطلاعات کے مطابق پیر کے روز چاڈورہ کے زلوا علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نوجوان کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ چنانچہ اہل خانہ نے اس کو سب ضلع ہسپتال چاڈورہ منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش وارثین کے حوالے کی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔
Youth Found Dead In Budgam چاڈورہ میں نوجوان کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ علاقے میں پیر کو ایک 20 سالہ نوجوان کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد نعش کو وارثین کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:Youth Jumps Into Jehlum سرینگر میں نوجوان نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی، لاش بازیاب
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیر معمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔
ایک رپوٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نا کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔