وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی آج دوسرے مرحلے کے لیے انتخابات ہوئے۔
بیروہ اور کھاگ بلاک کے رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ان دو حلقوں میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی دو نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 15 امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔
اس میں 6 امیدواروں نے بیروہ بلاک کے لیے فارم جمع کرائے تھے، جب کہ 9 امیدواروں نے کھاگ بلاک کے لیے پرچے داخل کئے تھے۔
وہیں سرپنج ، پنج اور یو ایل بی کے لئے بھی نشستیں خالی تھیں جن کا انتخابات بھی آج ہی منعقد ہوا۔
بیروہ میں سرپنج کی نشستوں کے لئے کل 4940 کی تعداد تھی جس میں سے 3226 رائےدہندگان نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
1726 مرد رائے دہندگان اور 1500 خواتین نے بھی ووٹ ڈالا۔
اسی طرح بیروہ حلقے میں پنج نشستوں کے لئے کل ووٹرز کی تعداد 2674 تھی جس میں 1849 ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ان میں 953 مرد ووٹرز نے اور 896 خواتین ووٹرز نے بھی اپنا ووٹ ڈالا۔