وسطی ضلع بڈگام کے سب ضلع بیروہ میں کووڈ-19 کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر دو اسکولوں کو سیل کر دیا ہے۔انتظامیہ کو لوگوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ چیوڈارہ میں دو پرائمری اسکول کمیونٹی کلاس چلا رہے ہیں جو کہ سراسر کووڈ-19 رہنما اصولوں کے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔
ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے چیوڈارہ کا اچانک دورہ کیا اور دو نجی پرائمری اسکولوں (آل ہُدا اور آل اسر) کو کمیونٹی کلاسیز چلاتے ہوئے عین وقت پر دیکھا جس کے بعد انتظامیہ نے ان دونوں اسکولوں کو سر بہ مہر کیا۔