اردو

urdu

ETV Bharat / state

landslide in Bandgam: بڈگام میں لینڈ سلائیڈ سے دو افراد کی موت - Accident at Bundgam

بڈگام کے گاؤں بنڈگام میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں شخص  ریت نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی کا ایک بڑا تودا گر گیا جس کی زد میں آنے سے دونوں شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ landslide in Bandgam

Two persons died in Bandgam village of Budgam due to landslide
بڈگام میں لینڈ سلائیڈ سے دو افراد کی موت

By

Published : Aug 31, 2022, 9:10 PM IST

Updated : Aug 31, 2022, 9:59 PM IST

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے بنڈگام علاقے میں بدھ کی شام مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک مقامی ذریعہ نے فون پر بتایا کہ دو افراد جن کی شناخت فیاض احمد پرے عمر 50 سال ولد مرحوم محمد سلیم پرے اور محمد سبحان پرے عمر 50 سال ولد غلام محمد پرے کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ دونوں بنڈگام کے رہائشی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دونوں شخص ریت نکال رہے تھے کہ اچانک مٹی کا ایک بڑا تودا گر گیا جس کی زد میں آنے سے دونوں شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ landslide in Bandgam

اس واقعے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے ان کو مٹی کے تودے تلے سے نکال کر نزدیکی اسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس اور ضلع انتظامیہ نے بھی اس واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ بڈگام پولیس کی ایک ٹیم بنڈگام میں موقع پر موجود ہے اور قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Last Updated : Aug 31, 2022, 9:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details