اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tractor Turns Turtle in Budgam چرار شریف، ٹریکٹر حادثے میں کمسن ہلاک - چرار شریف میں ٹریکٹر الٹا، کمسن کی موت

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک ٹریکٹر الٹنے سے باسط خورشید نامی ایک کمسن کی موت واقع ہونے سے تلہ سرہ، چرار شریف کا علاقہ سوگوار ہے۔ Budgam Tractor Accident, Minor Killed

ا
ا

By

Published : Aug 3, 2023, 1:11 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) :وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے تلہ سرہ، چرار شریف علاقے میں ایک ٹریکٹر الٹنے سے کمسن لڑکے کی موت واقع ہو گئی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چرار شریف کے تلہ سرہ گاؤں میں بدھ کی شام اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک ٹریکٹر الٹنے سے کمسن لڑکا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

کمسن لڑکے کو علاج و معالجہ کی خاطر فوری طورپر سب ضلع ہسپتال چرار شریف منتقل کیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ فوت ہوئے کمسن کی شناخت باسط خورشید بٹ ولد خورشید احمد بٹ ساکنہ تلہ سرہ، چرار شریف کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔ اس ضمن میں بڈگام پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 57/2023کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:Two Brothers killed in Ganderbal: ٹریکٹر پلٹنے سے دو بھائی ازجان

طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ باسط خورشید کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اُسے پُر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا۔ واضح رہے کہ مارچ کے مہینے میں وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ٹریکٹر الٹنے سے دو بھائیوں کی موت واقع ہوئی تھی۔ بڑھتے ٹریفک حادثات اور ان میں رونما ہونے والی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماہرین نے حکام سے ٹریفک حادثات کم کرنے کے حوالہ سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں ٹریفک قوانین سے ناواقفیت ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details