جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام کے ناربل علاقے کے نزدیک رمیل گڑھ میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں دو عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
بڈگام میں پیلٹ گن سے تین نوجوان زخمی - ضلع بڈگام کے ناربل علاقے کی خبر
موصولہ اطلاعات کے مطابق پیلٹ گن سے تین لڑکے زخمی ہوئے جن کو سرینگر صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس تصادم آرائی کی خبر سوزیٹھ ناربل میں میں پھیل گئی جس کے بعد علاقے کے لڑکوں کی ایک بڑی تعداد جمح ہو گئی اور سیکورٹی فورسز پر شدید پتھراؤ کر دیا، سیکورٹی فورسز نے پتھراؤ کررہے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گن کا استعمال کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق پیلٹ گن سے تین لڑکے زخمی ہوئے جن کو سرینگر صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، وہیں اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین زخمیوں کو یہاں داخل کیا ہے، ان میں ایک کی دائیں اور دوسرے کی بائیں آنکھ میں پلٹ کے لگنے کی اطلاع ہے، جبکہ تیسرے کی پیٹ پر لگا ہے۔