اردو

urdu

ETV Bharat / state

Budgam Road Accident: بڈگام سڑک حادثے میں تین افراد زخمی - ای ٹی وی بھارت

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ٹریفک حادثے Budgam Road Accident کے دوران تین شہری زخمی ہو گئے۔

Budgam Road Accident: بڈگام سڑک حادثے میں تین افراد زخمی
Budgam Road Accident: بڈگام سڑک حادثے میں تین افراد زخمی

By

Published : Dec 1, 2021, 6:51 PM IST

ضلع بڈگام کے ماربل، چاڈورہ علاقے میں بدھ کو موٹر سائیکل اور ماروتی کار کے درمیان زور دار ٹکر کے نتیجے میں تین شہری شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو علاج و معالجے کی خاطر فوری طور سب ضلع اسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دو زخمیوں کو بون اینڈ جوائنٹ اسپتال Bone & Joint Hospital برزلہ ریفر کیا گیا۔

بڈگام پولیس Budgam Policeنے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت افصار بٹ ولد منظور بٹ، شاکر احمد ولد بشیر احمد اور بشارت احمد ساکنان کرالہ پورہ، چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details