اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: لوگوں میں ماسک کی تقسیم، محتاط رہنے کی اپیل

کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور بیدار کرنے کی غرض سے تحصیلدار بڈگام نصرت عزیز نے پولیس اور میونسپل کونسل بڈگام کے اہلکاروں کے تعاون سے اولڈ بس اسٹاپ پر ماسک تقسیم کیے اور کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے کے لیے ہر ایک شخص کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

تحصیلدار بڈگام نصرت عزیز

By

Published : Mar 25, 2021, 5:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور پانچ سو روپیہ کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

بڈگام: لوگوں میں ماسک تقسیم، محتاط رہنے کی اپیل

کورونا وائرس سے خود محفوظ رہنے اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز پر لوگوں کے عمل نا کرنے کی وجہ سے آج تحصیلدار بڈگام نصرت عزیز نے لوگوں کو بیدار کرنے کی غرض سے اولڈ بس اسٹاپ پر ماسک تقسیم کیے اور لوگوں سے ماسک پہننے کی اپیل بھی کی۔

تحصیلدار بڈگام نصرت عزیز نے پولیس اور میونسپل کونسل بڈگام کے اہلکاروں کے تعاون سے اولڈ بس اسٹاپ پر لوگوں کو ماسک تقسیم کیے اور دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوکان میں کوئی بھی شخص بغیر ماسک کے دکھے گا تو دکاندار کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم کی ستائش کی۔ لوگوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے خود کو اور اپنی فیملی کو محفوظ رکھنے کے لیے کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کرانا ضروری ہے۔

تحصیلدار بڈگام نصرت عزیز نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ہر ایک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو اور لوگوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج تو لوگوں کو بیدار کیا گیا ہے لیکن کل سے خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ میونسپل کونسل بڈگام بھی لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کر رہی ہے۔ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے میونسپل کونسل بڈگام نے گاڑیوں کے ذریعہ لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی دوری بنانے کی تلقین کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details