بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے بعد جہاں انتظامیہ نے وادی کشمیر میں سخت ترین بندشیں نافذ کرنے کے علاوہ مواصلاتی نظام کو معطل کر دیا تھا وہیں انتظامیہ کی جانب سے ریل خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔
پانچ روز بعد کشمیر میں ریل خدمات دوبارہ بحال پانچ روز تک ریل خدمات بند رہنے کے بعد انتظامیہ سے منگل سے ریل خدمات بحال کرنے کے احکامات صادر کیے تھے۔ ریل خدمات کے بند رہنے سے لوگوں کا کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، وہیں بندشوں کے دوران ریلوے اسٹیشنز پر سناٹا چھایا رہا۔
سید علی گیلانی کی وفات کے چند روز بعد انتظامیہ نے وادی بھر میں عائد کی گئی بندشوں میں مرحلہ وار نرمی برتنے کے علاوہ موبائل فون کالنگ بھی بحال کر دی۔
مزید پڑھیں:محبوس حریت رہنما مسرت عالم بٹ حریت کے نئے چیئرمین مقرر
گزشتہ روز سرینگر اور بڈگام کے علاوہ وادی کشمیر کے سبھی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بھی بحال کیا گیا وہیں پانچ روز تک ریل خدمات معطل رہنے کے بعد منگل سے ٹرین سروس پھر سے بحال کر دی گئی۔ آئی جی پی کشمیر نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’آج دوبارہ سیکورٹی رویو کیا جائے گا جس کے بعد ہی بڈگام اور سرینگر میں موبائل انٹرنیٹ بحال کرنے کا فیصلہ لیا جائے گا۔‘‘
مزید پڑھیں:'مجھے گھر میں نظر بند کیا گیا، کشمیر میں حالات معمول سے بہت دور'
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں سخت بندشوں کے نفاذ کے دوران ریل خدمات کو بھی بند کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے ریلوے کو کافی نقصان کا سامنا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وادی میں پانچ روز کے بعد موبائل انٹرنیٹ بحال