بڈگام: روحانی بزرگ و صوفی شاعر حضرت شمس فقیر رحمۃ اللہ عالیہ کا عرس نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ URS of Shams Faqir بڈگام سمیت متعدد اضلاع سے عقیدت مندوں نے شمس فقیرؒ کے آستان عالیہ کلشی پورہ، خانصاحب میں حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ عرس کے موقع پر درود و اذکار، ختمات المعظمات کی محافل کے علاوہ محفل سماع بھی آراستہ کی گئیں۔ شمس فقیرؒ کا شمار وادی کشمیر کے مایہ ناز صوفی شعرا میں کیا جاتا ہے۔
شمس فقیر کلچرل ویلفیئر سوسائٹی نے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز، محکمہ سیاحت کشمیر اور محکمہ اطلاعات کے اشتراک سے محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Sufi Poet Shams Faqir مقامی گلوکاروں نے صوفی شاعر شمس فقیر کے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ جبکہ مقررین نے صوفی بزرگ کی سوانح حیات انکی روحانی کمالات پر روشنی ڈالی۔