اردو

urdu

By

Published : Mar 27, 2022, 10:55 PM IST

ETV Bharat / state

Bharat Darshan Tour 2022: بھارت درشن دورے سے واپسی پر طلباء کو استقبالیہ پیش کیا گیا

بڈگام پولیس نے بھارت درشن ٹور 2022 سے واپس لوٹنے والے طلباء کا استقبال کیا۔ اس دوران ایس ایس پی طاہر سلیم نے طلباء کو ملک کے جنوبی حصے کا دورہ کرنے پر مبارکباد دی۔ SSP Budgam Tahir Saleem congratulated the students

Bharat Darshan Tour 2022
Bharat Darshan Tour 2022

بڈگام: جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں دورے سے لوٹنے والے پہلے گروپ کے نوجوانوں کا بڈگام پولیس نے استقبال کیا۔ یہ سبھی طالب علم بھارت درشن ٹور 2022 کے چھ روزہ دہلی چنئی کے دورے کا حصہ تھے۔ ان سبھی کا ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم نے پر زور استقبال کیا۔ طلباء کے ساتھ بات چیت کے دوران ایس ایس پی نے انہیں ملک کے جنوبی حصے کا دورہ کرنے پر مبارکباد دی۔ اس دوران طلباء نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے خوش دیکھائی دیے Students were given a reception on their return from the tour۔

دورے سے واپس طالب علم ۔۔۔۔


اس دورے کو 17 مارچ 2022 کو آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ گروپ نے نئی دہلی اور چنئی میں مختلف ثقافتی مقامات کا دورہ کیا۔ جن میں مرینہ بیچ، اسنیک پارک اور مہا بلی پورم میں یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی جگہ شامل ہیں۔ واپس لوٹنے پر طالب علموں نے دورے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ اس دورے سے تجربہ فراہم ہوا ہے اور انہیں مزید پر اعتماد ہونے اور سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی۔ اس دورے کا اہتمام جموں و کشمیر پولیس کے سوک ایکشن پروگرام کے تحت کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details