وسطی ضلع بڈگام میں ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے پولیس سٹیشن خان صاحب میں خواتین سے متعلق مسائل اور شکایات کے فوری طور پر ازالے کے لیے 'خواتین ہلیپ ڈیسک' کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے بتایا کہ اس 7*24 ہلیپ ڈیسک کا اصل مقصد خواتین کے مسائل اور شکایات کو سننا اور ان کو درج کر کے بروقت ازالہ کرنا ہے۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پولیس بڈگام ہر وقت خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
تھانہ خان صاحب میں خواتین ہلیپ ڈیسک کا افتتاح - خواتین سے متعلق مسائل
اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان نے بتایا کہ اس 7*24 ہلیپ ڈیسک کا اصل مقصد خواتین کے مسائل اور شکایات کو حل کرنا ہے۔
ایس ایس پی بڈگام
یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں 'بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو' مہم کے تحت پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کے علاوہ ایس ڈی پی او خانصاحب آفتاب احمد، ایس ایچ او خانصاحب محمد رفیع اور دیگر آفسران موجود تھے۔