مرکزی حکومت کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہفتہ کو سلیب گِر آنے سے باپ اور بیٹا اس کے نیچے دب گئے، جس کے نتیجے میں بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ حادثے میں والد شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق بڈگام کے واراسنگن علاقے میں گیراج کی تعمیر کے دوران سلیب گر گئی جس کے نتیجے میں 50 سالہ عبدالمجید بٹ اور ان کا بیٹا اعجاز احمد دب گئے۔