اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: منشیات کے ساتھ چھ گرفتار - six arrested with narcotic

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کے ساتھ 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔

منشیات کے ساتھ چھ گرفتار
منشیات کے ساتھ چھ گرفتار

By

Published : Mar 21, 2020, 10:07 PM IST

بڈگام پولیس نے آج کاروائی کرتے ہوئے اُس وقت ایک بڑی کامیابی حاصل کی جب انہوں نے علاقے کے بنڑنعور گاؤں میں چھاپہ مار کر وہاں سے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ وہاں سے منشیات بھی برآمد کیا۔

یہ منشیات فروش بڈگام ناربل علاقے میں کافی عرصے سے سرگرم تھے۔ یہ منشیات فروشی کا کاروبار غیرقانونی طریقے سے کر رہے تھے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

منشیات فروشوں کی شناخت محمد رفیق بھٹ، نو محمد گنائی، جوہر محمد گنائی، برکت حسین ملک، رؤف احمد بٹ، اور محمد عارف ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details