سرینگر: سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) کشمیر نے منگل کے روز ماگام علاقے میں سوشل میڈیا پر مجرمانہ مواد کی تشہیر کے الزام میں ایک سوشل میڈیا ہینڈلر کے گھر پر چھاپہ مارا۔SIA raids social media handler's house
ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف پولیس اسٹیشن کشمیر میں ایک کیس درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئیں۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آگئی کہ سوشل میڈیا صارف بھارت مخالف اور علیحدگی پسند پروپگنڈے کی تشہیر کر رہا تھا اور اس کے علاوہ ان مخصوص لوگوں کی پروفائیلنگ اور ان کو دھمکیاں دے رہا تھا جو امن کے حامی ہیں اور تشدد سے پاک سماج کی حمایت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:SIU Raids پلوامہ کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری
بیان میں کہا گیا کہ ’مشتبہ شخص شدت پسندوں کو گلیمرائز کر رہا تھا اور علیحدگی پسندوں اور کالعدم جنگجو تنظیموں کے مالی و نظریاتی سپورٹ سے قابل اعتراض تصویریں، ویڈیوز اور متن شیئر کرکے ملک دشمن عناصرکی حمایت کر رہا تھا‘۔
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’یہ تلاشی این آئی اے ایکٹ ( ٹی اے ڈی اے، پی او ٹی اے) کے تحت سرینگر کی ایک عدالت سے حاصل شدہ ایک تلاشی وارنٹ کی تعمیل میں انجام دی گئی‘۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران قابل اعتراض مواد بشمول موبائل فون، سم کارڈس اور بینک دستاویزات ضبط کئے گئے اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔
بتادیں کہ آج جموں و کشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) پلوامہ کے کئی علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ اس دوران علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ چھاپہ ماری کی کارروائی ضلع کے محتلف مقامات پر ہونے والے آئی ای ڈیز کے سلسلے میں انجام دی گئی ہیں۔ آئی ای ڈیز کے سلسلے میں اگرچہ کئی نوجوان زیر حراست ہیں۔
(یو این آئی)