اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام : بیروہ میں تلاشی مہم شروع

اس کاروائی میں سکیورٹی فورسز کی 02 آر آر، ایس او جی، سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس کی مشترکہ ٹیم ایک ساتھ شامل ہے۔

By

Published : Jan 10, 2021, 10:50 AM IST

casocaso
caso

جموں و کشمیر میں ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے کے بونہ مکہامہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا ہے اور تلاشی مہم جاری ہے۔ گھر گھر تلاشی عمل میں لائی جارہی ہے۔

فورسز نے گاؤں کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا ہے اور راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ بونہ مکہامہ میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔ جس کے بعد فورسز نے بر وقت کارروائی عمل میں لائی۔

اس کاروائی میں سکیورٹی فورسز کی 02 آر آر، ایس او جی، سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس کی مشترکہ ٹیم ایک ساتھ شامل ہے۔

خبر لکھے جانے تک سکیورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی جاری ہے اور علاقے میں فوج کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتطار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details