اردو

urdu

ETV Bharat / state

وسطی کشمیر کے بڈگام میں سرچ آپریشن - تلاشی کاروائی

سکیورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے وحدت پورہ کالونی کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی کی ہے۔

وسطی کشمیر کے بڈگام میں سرچ آپریشن
وسطی کشمیر کے بڈگام میں سرچ آپریشن

By

Published : Apr 15, 2021, 5:16 PM IST

فوج کی 53 آر آر اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڈگام بس اسٹاپ سے کچھ ہی میٹر کی دوری پر واقعہ وحدت پورہ کالونی کو محاصرے میں لیا اور گھر گھر تلاشی کی۔

وسطی کشمیر کے بڈگام میں سرچ آپریشن


ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں کچھ مشکوک حرکتوں کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ سکیورٹی فورسز نے اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پوری کالونی کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی انجام دی۔

واضح رہے کہ بڈگام میں کئی سالوں کے بعد ایسا محاصرہ اور تلاشی کارروائی انجام دی گئی۔ سکیورٹی فورس کی جانب سے یہ محاصرہ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا حالانکہ تلاشی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورس کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details