اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rozgar Mela Launched by PM Modi in Budgam وزیر اعظم نے روزگار میلے کا آن لائن افتتاح کیا

جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار میلہ کا آغاز پی ایم مودی نے آن لائن کیا۔ ضلع انتظامیہ بڈگام نے اس پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں میں تقرری کے آڈر تقسیم کیے۔ Rozgar Mela Launched by PM Modi in Budgam

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 30, 2022, 8:08 PM IST

بڈگام: وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے روزگار میلے کا(Virtually) آن لائن افتتاح کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت ضلع بڈگام کے سینکڑوں نوجوانوں اور ان کے والدین نے ضلع اسپورٹس گراؤنڈ شیخ پورہ (بڈگام) میں روزگار میلے کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے ضلع کے پہلے سے منتخب امیدواروں میں تقرری نامے تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے تمام تقرریوں کے تحت منتخب امیدواروں کو مبارکباد دی اور انہیں تقرری نامہ حوالے کئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ شفاف اور عوام پسند حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم نے روزگار میلے کا افتتاح کیا

ڈی سی بڈگام نے مزید کہا کہ نہ صرف سرکاری ملازمتیں بلکہ انتظامیہ تمام خواہشمند اور اہل نوجوانوں کو خود روزگار کی امداد بھی یقینی بنائے گی اور ان کے کامیاب منصوبوں کے لیے انہیں مختلف اسکیموں کے تحت پر (cover) کرے گی۔ اس موقع پر مقررین میں سے ایک مقرر نے UT انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ پہلی بار تمام منتخب امیدواروں کو دو دن کے اندر نوکریوں کے تصدیق نامے فراہم کیے گئے۔ فریدہ بانو نامی ایک خاتون نے کہا کہ ہم بھرتی کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے وزیر اعظم اور ایل جی کے بہت مشکور ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی کے ذریعہ شروع کیے گئے اس روزگار میلے کے تحت جموں و کشمیر میں 20 (بیس) مختلف مقامات پر منتخب امیدواروں میں تقرری کے حکم نامے دیے گئے ہیں۔ Rozgar Mela Launched by PM Modi in Budgam

اس موقع پر دیگر افسران کے علاوہ ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد، تبسم کمیلی ڈپٹی کمشنر سیلز ٹیکس سرینگر، وزٹنگ آفیسر B2V4 پروگرام، اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد، جی ایم ڈی آئی سی، اے سی پی، اور دیگر ضلعی اور شعبہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے۔ Rozgar Mela for JK youth Launched by PM Modi in Budgam

یہ بھی پڑھیں : Manoj Sinha Visits Sheikhpura Budgam منوج سنہا کی شیخ پورہ بڈگام میں بیک ٹو ویلج پروگرام میں شرکت

ABOUT THE AUTHOR

...view details