وادی کشمیر کے دوسرے اضلاع کے مقابلے ضلع بڈگام تعمیر و ترقی کے اعتبار سے کافی پیچھے ہے۔ حالت یہ ہے کہ یہاں کے ضلع ہسپتال میں بنیادی سہولت کا فقدان ہے۔ حلانکہ جدید ضلع ہسپتال کی تعمیر کے لئے ریشی پورہ میں مقامی افراد نے زمین وقف کی تھی۔ گورنر انتظامیہ نے بھی ٹویٹ کرکے یقین دہانی کرائی تھی کہ بڈگام میں جلد ہستپال کی تعمیر کی جائے گی تاہم آج تک ہسپتال نہیں بنایا گیا۔ جس سے ناراض ہوکر مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور جلد سے جلد ہسپتال تعمیر کی مانگ کی۔
انجمن شیعان کے رکن آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی کی قیادت میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔