اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس او پیز پر عمل کرنےضلع بڈگام ترقیاتی کمشنرکی اپیل

ڈی سی نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے کیسس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں آنے والے دنوں میں مثبت معاملوں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے کیونکہ ہم نے ٹیسٹنگ کے عمل میں تیزی لائی ہے۔

ایس او پیز پر عمل کرنےضلع بڈگام ترقیاتی کمشنرکی اپیل
ایس او پیز پر عمل کرنےضلع بڈگام ترقیاتی کمشنرکی اپیل

By

Published : May 20, 2021, 8:42 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے ایک بار پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کریں.

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز مرزا نے کہا کہ ضلع میں یکم اپریل سے اب تک نو ہزار تیس مثبت معاملے درج ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران چار ہزار آٹھ سو اکہتر افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں اوراب ضلع میں چار ہزار دو سو پچانوے فعال معاملے ہیں۔

ایس او پیز پر عمل کرنےضلع بڈگام ترقیاتی کمشنر
ایس او پیز پر عمل کرنےضلع بڈگام ترقیاتی کمشنر

شہباز مرزا نے کہا کہ ضلع میں ریکووری ریٹ بڑھ کر 53.9% ہو گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ شب سے ضلع میں بارہ فیصد مثبت کیسوں کی کمی بھی دیکھنے کو ملی ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے کیسس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں آنے والے دنوں میں مثبت معاملوں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے کیونکہ ہم نے ٹیسٹنگ کے عمل میں تیزی لائی ہے۔

انہون نے یہ بھی جانکاری دی کہ موجودہ وقت میں ہم روزانہ تین ہزار ٹیٹس کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ ضلع میں کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔

جو لوگوں کے گھر جا کر تمام انفیکشن کے بغیر مثبت افراد کا ٹیسٹ کریں گے اور ا نکا جائزہ لیں گے۔ ڈی سی نے کہا کہ ہم نے ناگام علاقے میں مزید پچاس بیڈ والا کووڈ سینٹر بھی تیار کیا ہے۔ جہاں پر آکسیجن کی بھی سہولت فراہم ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details