بڈگام:ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر جی این ایتو اور ڈی سی بڈگام رجسٹرڈ پونی والوں (گھوڑے والے) میں لائسنس بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹورازم نے کہا کہ یہ سہولت پونی والوں کے آپریشن کو ریگولیٹ کرے گی اور سیاح بغیر کسی تکلیف کے آرام سے پونی رائیڈر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سیاحت ان سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ دودھ پتھری اور یوسمرگ میں سیاحوں کو بہتر سہولیات میسر ہو۔
Ticket Counter Inaugurations At Tourist Place : سیاحتی مقام دودھ پتھری میں پری پیڈ ٹکٹ کاؤنٹر شروع - سیاحتی مقام دودھ پتھری میں پری پیڈ ٹکٹ کاؤنٹر شروع
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی سی شہباز احمد مرزا اور ڈائریکٹر سیاحت کشمیر جی این ایتو نے مشترکہ طور پر ضلع کے مشہور سیاحتی مقام دودھ پتھری کے پریہاس میدان میں ایک پری پیڈ ٹکٹ کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔ Prepaid Ticket Counter Inaugurations At Tourist Place DoodhPathri Budgam
ڈی سی بڈگام نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سیاحتی مقام کو بھی اسی طرح ترقی دی جائے گی جس طرح دوسرے مشہور سیاحی مقامات کو دی گئی ہے۔ یہاں پر ہر طرح کی سہولت اور نئے طرز پر تعمیر و ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر ٹور ازم جی این ایتو، ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا، سی ای او ڈی ڈی اے، ایس ڈی ایم خان صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹور ازم، اے ڈی ٹور ازم کے علاوہ پونی والے وغیرہ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں :World Blood Donation Day: پلوامہ اور بڈگام میں عطیہ خون کیمپ منعقد