اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں 'یوم شہداء' منایا گیا - بعد ازاں شہیدوں کے میموریل پر گلپوشی کی

وسطی کشمیر کے ضلع پولیس لائن بڈگام میں 'یوم شہداء' منایا گیا۔ یہ دن پولیس کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے غرض سے منایا جاتا ہے۔ اس میں پولیس کی مختلف کمپنیوں نے حصہ لیا، جس میں بڈگام پولیس، آرمڈ پولیس، سی آر پی ایف اور آئی آر پی ایف وغیرہ شامل تھے۔

police commemoration day 2020: martyrs' day was celebrated in central kashmir's budgam district
بڈگام میں 'یوم شہداء' منایا گیا

By

Published : Oct 21, 2020, 10:52 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں 'یوم شہداء' منایا گیا۔ کمیموریشن پریڈ کے بعد پولیس اور سول آفیسرز نے شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کرتے ہوئے ان کو پولیس کی جانب سے شہیدوں کے گھر والوں کے لیے مختلف اسکیمز کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

بڈگام میں 'یوم شہداء' منایا گیا

پولیس آفیسرز نے شہیدوں کے افرادِ خانہ کو بتایا کہ سارا محکمہ ان کے شانہ بہ شانہ ہر وقت کھڑے ہیں۔ ہم ہمیشہ ان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ بعد میں اس کمیموریشن ڈے میں شرکت کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کے افرادِ خانہ میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

بڈگام میں 'یوم شہداء' منایا گیا

اس موقع پر ایس پی بڈگام امور اشوک ناگپوری (آئی پی ایس) نے پریڈ پر سلامی لی۔ ساتھ ہی ایس پی بڈگام نے پولیس کے شہیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں شہیدوں کے میموریل پر گلپوشی کی۔

بڈگام میں 'یوم شہداء' منایا گیا

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو ہمیشہ مختلف ادوار میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر انہوں نے ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر محاذ پر ڈٹے رہے اور کامیابی حاصل کی۔

بڈگام میں 'یوم شہداء' منایا گیا

اس پروگرام میں ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا (کے اے ایس) ایس پی بڈگام امور اشوک ناگپوری (آئی پی ایس) ایڈشنل ایس پی بڈگام، آفیسرز آف سی آر پی ایف، ڈپٹی سپریڈینٹ آف پولیس ہیڈکواٹرس بڈگام، ڈپٹی سپریڈینٹ آپریشنز بڈگام، ڈپٹی سپریڈینٹ ایس پی ڈی اے آر (ڈی پی ایل) بڈگام اور دیگر پولیس اور سول آفیسرز موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details