بڈگام: پولیس کے ایک ترجمان نے جمعے کے روز بتایا کہ بڈگام پولیس ، 53 آر آر اور 181 بٹالین سی آر پی ایف نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد لشکر طیبہ سے وابستہ چار عسکریت پسندوں کے اعانت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مذکورہ افراد کی شناخت یونس منظور ولد منظور احمد وازہ، محبوب احمد ولد محمد رمضان شیخ ساکنان واتھورہ چاڈورہ، ارشاد احمد گنائی ولد محمد امین ساکن آری گام خانصاحب اور مظفر احمد ولد غلام نبی بٹ ساکن پارنیو خان صاحب کے طور پر کی ہے۔ Terror Funding Module Busted in Budgam
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے اس بات کا انکشاف ہوا کہ گرفتار شدہ افراد عسکریت پسندوں کے معاونین یعنی لشکر طیبہ کے سرگرم جنگجووں اور دیگر ٹیرر آپریٹوز میں منشیات منقسم کرکے ان کو منطقی مدد فراہم کرتے تھے۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مذکورہ ماڈیول سرگرم عسکریت پسندوں کی ہدایت پر منشیات کی وصولی اور بعد ازاں منشیات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو عسکریت پسندوں میں تقسیم کرنے کے کام پر بھی مامور تھے۔