اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: نوگام حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں دو لڑکیاں گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی دو لڑکیوں کو نوگام حملے میں ملوث ہونے کے الزام گرفتارکر لیا ہے۔

By

Published : Apr 5, 2021, 10:33 PM IST

بڈگام میں دو لڑکیاں گرفتار
بڈگام میں دو لڑکیاں گرفتار

ضلو بڈگام میں پولیس نے دو لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں نوگام میں ہوئے حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ ان دونوں لڑکیوں کا تعلق ضلع بڈگام کے کینہامہ علاقے سے ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نوگام میں بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ پر ملیٹنٹوں نے جو حملہ کیا تھا اس میں یہ دونوں لڑکیاں بھی مبینہ طور پر ملوث تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نوگام پولیس اسٹیشن نے ان دونوں لڑکیوں کو ایف آئی آر نمبر 27/2021 ، سیکشن 307، 302، 392 آف آئی پی سی اور 7/27 آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ رپوٹوں کے مطابق ان میں سے ایک لڑکی نرسنگ کر رہی ہے۔ حالانکہ پولیس نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details