مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چک کاؤسہ علاقے میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، جن کی شناخت امتیاز احمد پنڑت اور محمد امین ڈار کے طور ہوئی ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں FIR زیرِ نمبر 27/2020 تھانہ ماگام میں درج کیا ہے۔ دونوں افراد کی تحویل سے Spasmoproxyon کی 240 کیپسولس اور Codine Phosphate کی 132 بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔