بڈگام:آئین ہند کی 73 ویں سالگرہ 73nd Constitution Day کے موقع پر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں یوم آئین جوش و خروش سے منایا گیا۔ مقررنین نے آئین ہند کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد نے آئین کی تمہید پڑھ کر سنائی۔اس موقع پر ضلع کے تمام سرکاری دفاتر، اسکولوں اور کالجوں میں حلف برداری کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ Constitution Day In Budgam District
ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد نے کانفرنس ہال میں حلف برداری کی تقریب کی صدارت کی، جہاں اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد نے کئی ملازمین کی موجودگی میں تمہید پڑھ کر سنائی۔ اسی طرح ضلعی اور سیکٹری افسران نے بڈگام بھر میں اپنے اپنے دفتر میں تمہید پڑھنے کی تقریبات کی صدارت کی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 26 نومبر کو یوم آئین منایا جاتا ہے۔یہ دن آئین ساز اسمبلی کے ذریعہ بھارتی آئین کو منظور کیے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 26 نومبر 1949 کو ملک کی آئین ساز اسمبلی نے باضابطہ طور پر بھارت کے آئین کو منظور کیا تھا، جسے 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا تھا۔