بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے حیدر پور علاقہ میں ایک غیر مقامی نوجوان مزدور نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق گلشن آباد حیدرپورہ (بڈگام) میں ایک مکان میں کرائے پر رہ رہے ایک غیر مقامی مزدور نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ غیر ریاستی مزدور کی شناخت 24 سالہ ساجد عالم ولد تنویر عالم ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے۔
Non Local Labourer Commits Suicide بڈگام میں غیر مقامی مزدور کی مبینہ خود کشی - غیر مقامی مزدور کی مبینہ خود کشی
ضلع بڈگام میں ایک 24 سالہ غیر مقامی مزدور نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے۔ مزدور بہار کا رہنے والا تھا۔ Non Local Labourer Commits Suicide in Budgam District
Etv Bharat
اس ضمن میں بڈگام پولیس کی ایک ٹیم پہلے ہی جائے موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ مزدور کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں تمام طبی اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Non Local Labourer Dies of Heart Attack: غیر مقامی مزدور کی حرکت قلب بند ہونے سے موت