بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر، سنٹرل زون کے نائب صدر اور خانصاحب حلقہ انتخاب کے انچارج منظور احمد وانی نے ہفتہ کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی صدر اور جنرل سیکریٹری کو ارسال کیے گئے مستعفی نامہ میں وانی نے استعفیٰ کی وجوہات بیان نہیں کی ہیں۔ National Conference Leader Manzoor Wani Resigns
NC Leader Manzoor Wani Resigns این سی لیڈر منظور وانی پارٹی کی رکنیت سے مستعفی - نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر منظور احمد وانی مستعفی
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر منظور احمد وانی نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پارٹی صدر کو اپنا ریزیگنیشن لیٹر ارسال کیا ہے۔ NC Leader from Budgam Manzoor Wani Resigns
1
استعفیٰ میں انہوں نے لکھا ہے کہ: ’’میں، منظور احمد وانی، جے اینڈ کے نیشنل کانفرنس کی بنیادی رکنیت کے ساتھ ساتھ سنٹرل زون کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے بھی مستعفی ہو رہا ہوں۔‘‘ منظور احمد وانی نے اپنا رزگنیشن لیٹر نیشنل کانفرنس کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو ارسال کیا ہے۔
مزید پڑھیں:EX NC Leader Joins Azad Group: سابق راجیہ سبھا ممبر آزاد گروپ میں شامل