اطلاعات کے مطابق، 40 سال کی عمر میں کھاگ کے غلام محی الدین شاہ نے سعودی عرب میں روزی روٹی کمانے کے غرض سے گھر چھوڑا تھا۔ گھر سے رخصت ہونے سے لیکر کل تک اس کے افراد خانہ کو ان سے رابطہ بالکل منقطع تھا۔ غلام محی الدین کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے لواحقین نے انہیں ہر جگہ تلاش کیا مگر کہیں سے بھی ان کا سراغ نہیں مل سکا۔
شاہ کے گھر والوں نے نہ صرف وادی بھر میں اس کی لاش کی بلکہ دہلی، ممبئی وغیرہ ریاستوں میں بھی اس کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ان کا کوئی اتا پتا نہیں مل پایا۔ آخر کار کافی مہینوں تک غلام محی الدین شاہ کے گھروالوں نے ان کی تلاش کرنا چھوڑ دی۔ وہیں کل اچانک 18 برس کے بعد غلام محی الدین شاہ اپنے گھر واپس لوٹ آئے۔ غلام محی الدین شاہ کو دیکھ گھر والے ششدر رہ گئے۔
انہوں نے محی الدین شاہ کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر افرادِ خانہ کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک رہے تھے، ساتھ ہی وہ انہیں گلے لگا رہے تھے اور ان کا ماتھا چوم رہے تھے۔
جیسے ہی یہ خبر اِن کے ہمسایوں اور رشتہ داروں کو پتہ چلی تو وہ فوری طور پر ان سے ملاقات کرنے پہنچے۔