اردو

urdu

ETV Bharat / state

Militants Attack Pandit in Budgam: چاڈورو بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنڈت ملازم ہلاک

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس کے ایک ملازم راہل بٹ پر حملہ کیا۔ حملے میں ملازم شدید زخمی ہو گیا، جس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے راہل کی تقرری وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے تحت عمل میں آئی تھی۔ Militant Attack in Budgam

militants-shot-dead-kashmiri-pandit-employee-in-chadoora-budgam
چاڈورو بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنڈت ملازم ہلاک

By

Published : May 12, 2022, 6:15 PM IST

Updated : May 12, 2022, 6:31 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس کے ایک ملازم پر حملہ کیا۔ حملے میں راہل بٹ نام کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جنہیں علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تازہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملازم نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس سے قبل ڈاکٹروں نے ملازم کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا گیا حالانکہ کی وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔

چاڈورو بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنڈت ملازم ہلاک

بتایا جارہا ہے کہ کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے راہل کی تقرری وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے تحت عمل میں آئی تھی۔ سکیورٹی فروسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

چاڈورو بڈگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں پنڈت ملازم ہلاک

قبل ازیں کشمیر پولیس زون کے آفیشل ٹویٹر پر چاڈورہ تحصیل آفس میں بطور ملازم کام کر رہے کشمیری پنڈت راہل بٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے کی جانکاری دی گئی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : May 12, 2022, 6:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details