اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم آئی۔17 ہیلی کاپٹر حادثہ، چند افسروں کے خلاف کورٹ مارشل کا امکان - بالاکوٹ

ستائیس فروری کو ریاست جموں و کشمیر کے بڈگام میں ہوئے ایم آئی۔17 ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تحقیقات آخری مرحلے میں ہے۔

ایم آئی۔17 ہیلی کاپٹر حادثہ، چند افسروں کے خلاف کورٹ مارشل کا امکان

By

Published : Jun 10, 2019, 10:16 AM IST

اطلاعات کے مطابق بھارتی فضائیہ کی کورٹ آف انکوائری میں دو افسروں کے خلاف کورٹ مارشل کی سفارش کی جا سکتی ہے۔

بالاکوٹ میں 26 فروری کو ہوئے بھارتی فضائیہ کے ایئر اسٹرائک کے ٹھیک اگلے دن پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیارے بھارت کے کئی مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے آئے تھے۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ اسی دوران سری نگر میں تعینات ایئر ڈیفنس سسٹم اسپائیڈر سے چھوڑی گئی میزائل کی زد میں آگیا۔ اس حادثے میں فضائیہ کے 6 جوان ہلاک ہو گئے تھے۔

حادثے کی صحیح وجہ جاننے کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔ اسکی تحقیقات آخری مرحلے میں ہے۔ ایسا امکان ہے کہ غلطی کرنے والے افسران کے خلاف کورٹ مارشل ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details