بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مختلف بازاروں میں عیدالاضحی کے پیش نظر عوام کو مناسب قیمت پر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کی غرض سے حکام کی جانب سے گراں فروشی، منافع خوری اور بلیک مارکیٹنگ پر روک لگانے کے لئے حکام نے مارکیٹ چیکنگ کا اہتمام کیا۔ Market Checking Drive in Budgamحکام کی جانب سے ضلع کے مین بازار کھاگ اور بیروہ قصبہ میں دکانداروں کی چیکنگ کی گئی۔
Market Checking Drive in Budgam: خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں پر جرمانہ عائد
بڈگام میں عید سے قبل حکام کی جانب سے مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔
مارکیٹ چیکینگ اسکواڈ نے دکانداروں سے ریٹ لسٹ آویزاں رکھنے، دکانوں کو صاف ستھرا رکھنے اور مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروکت کرنے پر زور دیا۔ اسکواڈ نے دکانداروں سے زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے اور گراں فروشی سے بھی گریز کرنے کی تلقین کی۔ Market Checking Ahead of Eid in Budgamاسکواڈ کی جانب سے دودھ، بیکری، سبزیر و میوہ بیچنے والوں اور گوشت و مرغ فروشوں سے گورنمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر ہی اشیاء عوام کو فروخت کرنے کی ہدایت دی۔
مارکیٹ چیکنگ کے دوران غیر معیاری اشیاء کو ضبط کرکے موقع پر ہی تباہ کیا گیا۔ وہیں خلاف ورزی کرنے والے تاجروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ حکام کے مطابق اس طرح کی جانچ پڑتال بازاروں میں مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی اور تاجروں کو متنبہ کیا گیا کہ ’’اگر وہ منافع خوری میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔‘‘