لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے نوبگ علاقے میں 33.86 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جا رہے 100 میگا واٹ گرڈ اسٹیشن کی تکمیل کے عمل کا معائنہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گرڈ اسٹیشن کی تکمیل سے 25000 رہائشی مستفید ہوں گے، یہ گرڈ اسٹیشن تحصیل چاڈورہ کے نوبگ علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔
بصیر خان نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر یہاں کے باشندوں کی دیرینہ مانگ تھی جسے پورا کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف نوبگ بلکہ اسکے ملحقہ علاقہ جات بھی مستفید ہوں گے۔
دورے کے دوران اے ڈی ڈی سی بڈگام اکرم اللہ ٹاک، کے ای ڈی سی ایل کے چیف انجینئر ہشمت قاضی، ایس ڈی ایم چاڈورہ اور گرڈ اسٹیشن کے ایکزیکٹیو انجینئر موجود تھے۔