اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نیشنل کانفرنس سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے'

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ' جو ہم سے رات کے اندھیرے میں ڈاکہ ڈال کر چھین لیا گیا اس کو واپس حاصل کرنے کے لیے جد و جہد کرتے رہیں گے'۔

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی

By

Published : Mar 30, 2021, 6:00 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے کنونشن اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علی محمد ساگر، ناصر اسلم اور آغا سید روح اللہ مہدی سمیت پارٹی کے دیگر کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔

بڈگام میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے کنونشن اجلاس منعقد

اس دوران سابق وزیر و پارٹی کے سینئر لیڈر آغا سید روح اللہ مہدی نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے اور یہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے جد وجہد کرتی رہے گی۔

انہوں نے پارٹی کے سامنے اپنا موقف رکھ کر کہا کہ نیشنل کانفرنس صرف سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ ایک تحریک ہے اس لیے ہمیں کھڑا ہوکر اس تحریک کو زندہ رکھنا چائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک ڈی ڈی سی یا میونسپلٹی کی محتاج نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ اسے کیی اعلئ ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ آج تک ہمارے ساتھ کئی مرتبہ یہ دھوکہ کیا گیا اور اب ایک بار پھر ہمارے ساتھ الیکشن کے نام پر دھوکہ کیا جا رہا ہے۔

آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کہتی ہے کہ ہم ریاستی درجہ بحال کرنے کے لیے لڑیں گے مگر میں کہتا ہوں صرف ریاستی درجہ ہی نہیں بلکہ جو ہم سے چھینا گیا ہے وہ سب ہمیں واپس ملنا چاہئے۔ روح اللہ مہدی نے کہا کہ ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہو کر جد و جہد کرنی چاہئے اور کشمیریوں کے جو حقوق چھینے گئے انکے لیے لڑنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اگر کوئی غلطی ہوئی بھی ہوگی اسے پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھیں اور تحریک کو زندہ کرکے لوگوں کے حقوق کے لیے لڑیں۔

موصوف سینیئر نے کہا 'چاہیے کوئی بھی الیکشن لڑے اور کوئی بھی چیف منسٹر بنے لیکن نیشنل کانفرنس اگر ایک تحریک کی حیثیت سے کام کرے گی تو ساری انتظامیہ آپکے قدموں میں ہوگی۔'

واضح رہے بڈگام میں جو پارٹی کا آج اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شرکت کرنی تھی لیکن پارٹی کے صدر اور عمر عبداللہ کے والد کا کورونا وائرس مثبت آنے کے بعد عمر عبداللہ کا دورہ بڈگام منسوخ ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details