اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: چار عسکری معاون گرفتار، پناہ گاہ تباہ

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیکیورٹی فورسز نے آج عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ
عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ

By

Published : May 24, 2020, 11:44 AM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کر کے چار عسکری معاون کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر بڈگام پولیس اور فوجی کی 53 آر آر نے مشترکہ طور پر چار عسکری معاون کو گرفتار کیا ہے جن کی شناخت وسیم گنائی، فاروق احمد ڈار، محمد یاسین اور اظہرالدین میر کے طور پر ہوئی ہے۔ان سبھی کا تعلق بیروہ علاقے سے ہے۔

ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود ، اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق، وہ علاقے میں لشکر طیبہ کے سرگرم عسکریت پسندوں کو مدد اور پناہ دینے میں ملوث تھے۔پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف بیرواہ میں مقدمہ درج ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ 16 مئی کو بڈگام کے اریزال میں لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند ماڈیول کا پردہ فاش کیا گیا اور پانچ عسکریت پسند ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔ وہیں 20 مئی کو ماگام میں پناہ گاہ کو تباہ کر کے لشکر طیبہ کے چار ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details