بارہمولہ:پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران سوپور کے ریلوے اسٹیشن سے ایک عسکریت پسند معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔گرفتار معاون سے اسلحہ و گولہ باروڈ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت سے متعلق ایک مخصوص اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی سوپور پولیس فوجی کی 52 آر آر اور سی آر پی ایف کی 177 بٹالین نے مشترکہ طور پر ریلوے اسٹیشن پیٹھ سیر کے قریب ایک محاصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روکنے کا اشادہ دیا گیا تاہم سکیورٹی فروسز کے دیکھتے ہی اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کیا ہے۔تلاشی کارروائی کے دروان گرفتار شخص کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ، پستول، پستول میگزین، 15 پستول کے لائیو راؤنڈز اور ایک موبائل فون اور ایک سم کارڈ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت عمر بشیر بھٹ ولد بشیر احمد بٹ ساکن منز سیر کے طور پر کی گئی ہے ،جس کا تعلق کالعدم عسکریت ہسند تنظیم ایل ای ٹی سے ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کی ہے۔