اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کو پکڑ لیا - تیندوے کی موجودگی

جہاں گزشتہ شب عقیدت مند شب برات کی محفل میں ذکر و اذکار اور دعائوں میں مشغول تھے وہیں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں ایک تیندوے کو پکڑنے میں مصروف تھے۔

بڈگام: وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کو پکڑ لیا
بڈگام: وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کو پکڑ لیا

By

Published : Mar 30, 2021, 2:26 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی کی خبر موصول ہوتے ہی محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم تیندوے کو پکڑنے کے لیے چاڈورہ پہنچی۔

بڈگام: وائلڈ لائف کی ٹیم نے تیندوے کو پکڑ لیا

وائلڈ لائف چاڈورہ کے بلاک آفیسر بشیر بٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر کو انہیں چاڈورہ کے تنگنار، حیات پورہ علاقے میں ایک تیندوے کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موقع پر پہنچنے کے بعد ٹیم نے تیندوے کو ایک اونچے درخت پر پایا۔

بلاک آفیسر نے کہا کہ ’’کافی مشقت کے بعد رات کے قریب 2:30 بجے ہم تیندے کو صحیح سالم پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جنگلی جانور کی انسانی بستی میں موجودگی کی اطلاع کے بعد وائلڈ لائف کی ٹیم لوگوں، عملہ اور جنگلی جانور کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتی ہے۔

اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے دسمبر سے اب تک وادی میں کل 8تیندے پکڑے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details