وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہفتہ کے روز ایک تیندوا بیروہ کے رہائشی علاقے میں داخل ہوا، Leopard Creates Panic at Beerwahعلاقے میں تیندوا نمودار ہونے سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بیروہ علاقے کے باشندوں نے فوراً محکمہ وائلڈ لائف J&K wildlifeکو اطلاع دی، محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقے میں پہنچ کر تیندوے کو پکڑنے کے لیے کارروائی شروع کر دیا۔
مقامی باشندوں کے مطابق تیندوا واتل پورہ، بیروہ کے ایک رہائشی عبدالرشید ولد عبدالعزیز کے رہائشی مکان میں بھی داخل ہوا، تاہم وائلڈ لائف کی ٹیم اسے پکڑنے میں ناکام رہی۔
بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو پکڑنے کے لئے مختلف مقامات پر پنجرے نصب کیے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے افسران نے بتایا کہ تیندوے کو پکڑنے تک وائلڈ لائف کی ٹیم علاقے میں تعینات رہے گی۔
وائلڈ لائف محکمہ کی جانب سے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، عوام سے گھروں سے باہر خصوصا، کھیتوں اور باغات اکیلے جانے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔