وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بعد دوپہر بیروہ علاقے میں ایک غیر ریاستی مزدور دلدورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔ مذکورہ مزدور ایک اینٹ بٹھے میں کام کر رہا تھا جس دوران اس کو سخت دل کا دورہ پڑا۔
اُترپردیش کے رہنے والے اس مزدور کی شناخت وجے بہادر ولد مہاویر کے طور ہوئی ہے، جو یہاں اُٹلی گام کے ایک اینٹ بٹھے میں اینٹ ڈالنے کا کام کرتا تھا، کام کے دوران اس کو سینے میں شدید درد ہوا جس کے بعد اس کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا۔