اردو

urdu

ETV Bharat / state

Awareness Program In Budgam بڈگام میں گانٹھ والی جلد کی بیماری سے متعلق بیداری پروگرام - بڈگام اردو نیوز

بڈگام میں B2V4 پروگرام کے تحت جِلد کی بیماری لمپی وائرس (Lumpy Skin Disease) کے بارے میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔ Awareness Program in Budgam for Lumpy Virus

Lumpy Skin Disease
Lumpy Skin Disease

By

Published : Oct 23, 2022, 7:01 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جن ابھیان پروگرام کے تحت بیک ٹو ولیج کے زیرِ اہتمام کرشی وکاس کیندر بڈگام نے ضلع بڈگام کے سنگم سوئیبگ اور ہرن علاقوں میں جلد کی بیماری (ایل ایس ڈی) کے بارے میں عوام کو ایک بیداری پروگرام کے تحت جانکاری فراہم کی۔ Awareness Program In Budgam

اس فیلڈ وزٹ پروگرام کے دوران ڈاکٹر میر ندیم (سائنٹسٹ اینیمل سائنس) نے مختلف مویشیوں کے مالکان کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں جلد میں گانٹھ کی بیماری کے علاج ؤ معالجہ کے بارے میں بیداری فراہم کی۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ گھبرائیں نہیں بلکہ اس بیماری سے ہونے والے معاشی نقصان سے بچنے کے لیے انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ یہ بھی کہا گیا کہ کسانوں کو جانوروں کی نقل ؤ حرکت پر سختی سے پابندی کرنی چاہیے، طبی طور پر بیمار جانوروں کو الگ تھلگ کرنے اور کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے جیسے احتیاطی اقدامات کرنے چاہیے۔

مویشیوں کے مالکان کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی بھی صورت حال میں ضلعی انتظامیہ/ SKUAST-K کشمیر کی طرف سے نامزد ٹاسک فورس اور ریپڈ ایکشن ٹیم کے اراکین سے رابطہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : Cyber Crime Awareness Programme بڈگام پولیس نے سائبر کرائم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details