بڈگام:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو کہا کہ کشمیر اسی مالی سال کے آخر تک کنیا کماری سے جڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر میں بے مثال پروجیکٹوں کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا ہے جن میں ریل پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو ریلوے کے ذریعے ملک کے تمام اہم تجارتی مراکز سے جوڑا جائے گا۔ کشمیر کو اسی مالی سال کے آخر تک کنیا کماری سے جوڑ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایل جی نے بڈگام میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 'امرت بھارت اسٹیشن اسکیم' کے افتتاح میں شرکت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لیے تین اسٹیشنوں کو شامل کرنے کے لیے پی ایم کا شکریہ ادا کیا۔ ان اسٹیشنوں میں جموں توی، ادھمپور اور بڈگام اسٹیشن شامل ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن میں ترقی سے کنیکٹیویٹی کو زبردست فروغ ملے گا اور مسافروں کے لیے سفر میں آسانی ہوگی۔